ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اٹھاؤلے نے جنرل زمرے کے غریبوں کے لیے ریزرویشن کی خاطر آئین میں ترمیم پر دیا زور

اٹھاؤلے نے جنرل زمرے کے غریبوں کے لیے ریزرویشن کی خاطر آئین میں ترمیم پر دیا زور

Tue, 13 Dec 2016 21:43:29  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:13/دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) ریزرویشن کے لئے جاٹوں، پاٹیدارو اور مراٹھوں کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے درمیان مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے جنرل زمرے کے غریب لوگوں کو اس میں شامل کرنے کے لئے ریزرویشن کی حد 25فیصد بڑھانے کی خاطر آئین میں ترمیم کئے جانے کی آج وکالت کی۔سماجی انصاف اورتفویش اختیار وزیر مملکت نے دعوی کیا کہ ریزرویشن حد بڑھانے سے ریزرویشن کو لے کر تنازعہ ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعظم سے رابطہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنرل زمرے کے غریبوں کے لیے ریزرویشن ہونا چاہئے، جیسے ہریانہ میں جاٹ، گجرات میں پٹیل، مہاراشٹر میں مراٹھے اور برہمن۔انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم کر اورریزرویشن کی موجودہ حد 50فیصد سے بڑھا کر 75فیصد کرکے ایسا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پسماندہ ذات، انتہائی پسماندہ قبائل اور دیگر پسماندہ طبقے کے موجودہ ریزرویشن میں بغیر کسی تبدیلی کے ایسا کیا جانا چاہئے۔
 


Share: